اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریاستوں کو 49 روپے فی کلو کی شرح سے پیاز ملے گا'

فوڈ اینڈ سپلائی اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا کہ ریاستوں کو 49 روپے سے 55 روپے فی کلو کی شرح سے ان کی مانگ کے مطابق پیاز دستیاب کرایا جائے گا۔

فوڈ اینڈ سپلائی اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان
فوڈ اینڈ سپلائی اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان

By

Published : Jan 7, 2020, 10:44 PM IST

صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 49 سے 55 روپے فی کلو کی شرح سے پیاز کی خریداری کی جا رہی ہے اور ریاستوں کو اسی قیمت پر پیاز دستیاب کرایا جائے گا۔ نقل و حمل پر جو رقم خرچ کی جائے گی اس کو مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔ دہلی میں ’سپھل‘، ’کیندریہ بھنڈار‘ اور ’نیفیڈ‘ کے ذریعہ صارفین کو پیاز دستیاب کرایا جائے گا۔

پاسوان نے کہا کہ اس بار دیر سے پیاز لگانے اور خریف کے دوران بارش ہونے سے مہاراشٹر، کرناٹک اور مدھیہ پردیش میں پیاز کی فصل کو زبردست نقصان ہوا جس سے اس کی پیداوار میں 25 فیصد کی کمی آنے کا امکان ہے۔

ریاستوں کو 49 روپے فی کلو کی شرح سے پیاز ملے گا

گزشتہ برس جنوری میں اس وقت تک پیاز کی پیداوار 13.80 ملین ٹن ہوئی تھی جبکہ اس بار 9.25 لاکھ ٹن ہوئی ہے۔ فروری تک 22.62 لاکھ ٹن پیاز کی پیداوار کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں یومیہ 67000 ٹن پیاز کی مانگ ہے اور حکومت اس ضرورت کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details