اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریاستیں لاک ڈاؤن کے ضابطوں پر سختی سے عمل کریں' - حکومتوں کو اپنی سطح پر تمام ضروری قدم اٹھا کر ان پر روک لگانی چاہیے اور ہدایات

مرکزی وزارت داخلہ نے کچھ ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے رہنما خطوط کے خلاف ورزی کی رپورٹوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاستی حکومتوں کو خط لکھ کر ان ضابطوں پر سختی سے عمل کرنے کے لیے کہا ہے۔

'ریاستیں لاک ڈاؤن کے ضابطوں پر سختی سے عمل کریں'
'ریاستیں لاک ڈاؤن کے ضابطوں پر سختی سے عمل کریں'

By

Published : May 22, 2020, 3:19 PM IST

مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وزارت کو میڈیا رپورٹوں اور دیگر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کچھ جگہوں پر لاک ڈاون سے متعلق رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو اپنی سطح پر تمام ضروری قدم اٹھا کر ان پر روک لگانی چاہیے اور ہدایات پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو کنٹینمنٹ زون سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہرممکن قدم اٹھانے چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی رات کے كرفیو کو بھی سختی سے نافذ نہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہیں۔

مرکزی داخلہ سکریٹری نے ریاستوں سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر بھی پورا زور دینے کے لیے کہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details