سونیا گاندھی نے تنخواہوں میں کٹوتی کی حمایت کی
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں وزیر اعظم، وزراء اور اراکین پارلیمان کی تنخواہوں میں ایک برس کے لیے 30 فیصد کی کٹوتی کرنے کی حمایت کی ہے۔
سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر تنخواہوں میں کٹوتی کی حمایت کی
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کابینہ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا ہے، جس کے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم، وزراء اور اراکین پارلیمان کی تنخواہوں میں ایک سال کے لیے 30 فیصد کی کٹوتی کی جائے اور ایم پی فنڈ کو دو برس کے لیے معطل کیا جائے۔
- خط میں سونیا نے وزیر اعظم کو پانچ مشورے دیئے ہیں۔ سونیا نے کہا ہے کہ اگلے دو برسوں تک کوویڈ 19 سے متعلق معلومات کے علاوہ ٹی وی چینلز اور میڈیا کے دیگر اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہئے۔
- دوسری تجویز میں انہوں نے کہا ہے کہ نئی پارلیمنٹ کی تعمیر کو فی الحال ملتوی کیا جاسکتا ہے۔
- تیسری تجویز میں انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری بجٹ میں بھی 30 فیصد کمی کی جانی چاہئے۔ اس کی مدد سے تارکین وطن مزدوروں، ایم ایس ایم ای اور غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کو مالی تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔
- چوتھی تجویز میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء اور دیگر کے غیر ملکی دورے کو ملتوی کیا جانا چاہئے۔
- پانچویں تجویز میں انہوں نے کہا کہ یہ رقم وزیر اعظم کیئرس فنڈ سے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ میں منتقل کی جانی چاہئے۔