کانگریس کی صدر سونیا گاندھی حزب اختلاف کے اراکین پارلیمان کے ساتھ ملک کو درپیش مسائل اور متعدد امور پر تبادلہ خیال کے لئے ورچوئل میٹنگ میں شرکت کریں گی۔
کانگریس ذرائع نے بتایا کہ 'جن امور پر غور کیا جائے گا وہ بنیادی طور پر ایل اے سی پر جاری سرحدی تنازعہ اور کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال ہیں، جن پر تفصیلی بات چیت ہوگی'۔