لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا کی طرح سوشل میڈیا کی جوابدہی یقینی بنانی چاہیے کیونکہ غلط معلومات پھیلانے سے معاشرے میں غلط پیغام جاتا ہے۔
برلا نے پیر کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کے سیشن لانچ پروگرام میں انسٹی ٹیوٹ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی جہت سے صحافت کا دائرہ ماضی کے مقابلے میں وسیع پیمانے پر بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے میڈیا کی رسائی اور طاقت میں اضافہ ہوا ہے، لیکن صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی خبروں سے عوام کو آگاہ کر کے صحیح معلومات پھیلائیں اور ایک ذمہ دارانہ رویہ کے ساتھ ملک میں تعمیری اور مثبت پیغام پھیلانے کی کوشش کریں۔