کانگریس پارٹی کی رہنما و جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'کیا آپ چھوٹی چھوٹی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں؟ ان احتیاطی تدابیر سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی۔
پرینکا گاندھی نے 'سیف ہینڈ چیلنج' کو قبول کیا - نئی دہلی کی خبر
کانگریس پارٹی کی رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے عالمی ادارہ صحت کے جانب سے شروع کیے گئے آن لائن مہم 'سیف ہینڈ چیلنج' کو منظور کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ یہ بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ کس طرح ہاتھ دھونا ہے۔
پرینکا گاندھی نے 'سیف ہینڈ چیلنج' کو قبول کیا
کسی بھی غلط بات پر یقین نہ کریں یا غلط چیز کو نہ پھیلائیں۔ باشعور شہریوں کی طرح احتیاطی تدابیر کو بھی اپنی زندگی کا ایک حصہ بنائیں اور اس کے بارے میں آگاہی پھیلائیں'۔
بتا دیں کہ کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل خطہ میں 3405، یوروپی خطہ میں 4899، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 31، مغربی ایشیائی خطہ میں 1312، امریکہ کے نزدیک پڑنے والے علاقوں میں 178 اور افریقی علاقے میں آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔