اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں اسمرتی ایرانی ورچوئل ریلی سے خطاب کریں گی - مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اس ریلی سے خطاب کریں گی

دہلی بی جے پی کے نومنتخب صدر آدیش گپتا نے کہا کہ 13 جون کو مودی حکومت کی کامیابی کو بتانے کے لئے ورچوئل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اس ریلی سے خطاب کریں گی۔

دہلی میں اسمرتی ایرانی ورچوئل ریلی سے خطاب کریں گی
دہلی میں اسمرتی ایرانی ورچوئل ریلی سے خطاب کریں گی

By

Published : Jun 9, 2020, 5:50 PM IST

مرکز میں مودی سرکار کی دوسری میعاد کے ایک سال مکمل ہونے پر مرکزی حکومت کی درجنوں اسکیموں کو ریاستی بی جے پی اس کو فروغ دے گی۔

دہلی میں اسمرتی ایرانی ورچوئل ریلی سے خطاب کریں گی

دہلی بی جے پی کے نومنتخب صدر آدیش گپتا نے کہا کہ 13 جون کو مودی حکومت کی کامیابی کو بتانے کے لئے ورچوئل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اس ریلی سے خطاب کریں گی۔ 13 جون کو شام 4 بجے ہونے والی ورچوئل ریلی کو دیکھنے کے لئے دہلی کی ہر اسمبلی میں دو مقامات پر انتظامات کیے جائیں گے۔ وہاں کے کارکن ایل ای ڈی اسکرین پر مرکزی وزیر کی بات سن سکتے ہیں۔وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھی ریلی میں شریک ہوسکتے ہیں۔

ریاستی صدر آدیش گپتا نے کہا کہ کورونا دور میں بی جے پی واحد جماعت ہے جو لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لئے آگے رہی ہے۔ دہلی میں پارٹی کارکنان نے دونوں بار ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو کھانا مہیا کیا۔ یہ سب اس لئے ممکن ہوا کیونکہ مرکز میں ویژنری حکومت اس وبا سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مرکز میں مودی حکومت کی دوسری میعاد کے ایک سال مکمل ہونے پر جو کامیابی حاصل کی ہے، اسے بتانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا عوام کے نام لکھے خط و کامیابی کی فہرست بودھ کو دہلی میں پارٹی کارکنان کو تقسیم کریں گے۔ تاکہ وہ کی گئی کامیابیوں کو بتاسکیں۔

پارٹی کے تمام رکن پارلیمان ، ایم ایل اے ، کارپوریٹرز اور پارٹی کے دیگر کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں مرکزی حکومت کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ عوام کو وزیر اعظم کے خطوط بھی دیں گے۔

گزشتہ 1 سال کے دور میں آرٹیکل 370 کو ہٹانے ، شہریت ترمیمی ایکٹ میں ترمیم کرنے ، رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کرنے ، ٹرپل طلاق کو ختم کرنے سمیت ایسے بہت سے کام انجام دیئے گئے ہیں۔ان سب کام کو مودی حکومت عوام کے درمیان رکھے گی۔

آدیش گپتا نے کہا کہ دہلی کی کامیابی میں جنوبی دہلی کے بدر پور میں ورلڈ کلاس اکو پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اسے ایک سال کے اندر دہلی کی غیر مجاز کالونی میں رہنے والے لوگوں کو ملکیت دینے کا کام کیا ہے۔ یہ دہلی کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

دہلی میرٹھ ایکسپریس وے کی تعمیر ، دہلی کے 50 ہزار سے زائد دکانداروں کو فری ہالڈ کرنے جیسے کام، میٹرو کے چوتھے مرحلے کی منظوری سمیت ، ایسے درجنوں کام ہیں جو مودی حکومت کے ایک سال کے دور میں ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details