اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنتر منتر معاملہ: زہر افشانی کرنے والے بی جے پی ترجمان سمیت چھ لوگ گرفتار - Jantar mantar dehli

آٹھ اگست کو دہلی کے جنتر منتر کے نزدیک ہندوتوا تنظیموں کے کارکنوں کے ذریعے ایک خاص طبقہ کے خلاف زہر افشانی کرنے کے معاملے میں پٹیالہ ہاؤس کی عدالت نے سنوائی کرتے ہوئے بی جے پی ترجمان سمیت چھ افراد کو جیل پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

Six arrested, including BJP spokesperson, in Jantar Mantar case
gh

By

Published : Aug 11, 2021, 3:36 AM IST

دہلی کے قلب میں موجود جنتر منتر کے نزدیک آٹھ اگست کو ایک خاص طبقہ کے خلاف زہر افشانی کرنے کے معاملے میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے دو نامزد کو ایک دن کی پولیس حراست اور چار نامزد کو دو دن کے لئے جیل بھیج دیا ہے۔ میٹروبولیٹن مجسٹریٹ وکیل تنوی کھورانا نے یہ حکم دیا۔

کورٹ نے آٹھ اگست کے ہندوتوا پروگرام کی قیادت کرنے والے وکیل اور بی جے پی کے ترجمان اشونی اپادھیائے، پریت سنگھ، دیپک اور ونود شرما کو دونوں کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ کورٹ نے اشونی اپادھیائے کی درخواست پر گیارہ اگست یعنی آج سنوائی کرے گا۔

کورٹ میں سنوائی کے دوران دہلی پولیس کے وکیل اتل سری واستو نے نامزد ونیت باجپئی اور دیپک سنگھ کو تین دن کی پولیس حراست کی مانگ کی تھی۔

دہلی پولیس نے کہا کہ پروگرام کے لئے دہلی پولیس نے کوئی اجازت نہیں دی تھی، اس کے باوجود پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں پانچ ہزار سے زیادہ لوگ شامل ہوئے۔ اس معاملے میں دوسرے تنظیموں کی شمولیت اور فنڈنگ کا پتہ لگانا ہے۔

دہلی پولیس نے نو اگست کو اشونی اپادھیائے کو پوچھ تاچھ کے لئے بلایا تھا، اس کے بعد منگل کے روز سبھی نامزد کو گرفتار کر لیا تھا۔

معلوم ہوکہ آٹھ اگست کو جنتر منتر کے نزدیک ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بھارت جوڑو آندولت کے پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی تھی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details