اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھائی کی پٹائی سے بہن شدید زخمی - دوارکا جھگی دہلی

رکشا بندھن بھائی بہن کا مقدس تہوار مانا جاتا ہے لیکن اس سے ایک روز قبل بھائی بہن کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بھائی کی پٹائی سے بہن شدید زخمی

By

Published : Aug 14, 2019, 12:31 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 11:30 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے دوارکا میں واقع جھگی میں 17 برس کے بھائی نے اپنی بڑی بہن کی بڑی بے رحمی سے پٹائی کی یہاں تک کہ اس کی آنکھیں بھی پھوڑ دیں۔

بھائی کی پٹائی سے بہن شدید زخمی

دوارکا جھگی میں بہار کی رہنے والی 20 سالہ لڑکی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ رہتی ہے۔ اس کا ایک بھائی جو 17 برس کا ہے، روزانہ اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا ہے۔ متاثرہ کی چھوٹی بہن نے بتایا کی جس دن بڑی بہن کے ساتھ مار پیٹ کی ٹھیک اس سے ایک دن پہلے میرے ساتھ بھی مار پیٹ کی تھی۔

اسی وقت دہلی خواتین کمیشن کے جانب سے ڈور ٹو ڈور مہم چلائی جارہی ہے۔ جس میں خواتین کی سکیوریٹی کی تفتیش کی جارہی ہے۔

اسی دوران جب ٹیم دوارکا جھگی علاقے میں پہنچی تو وہاں پر انہیں ایک لڑکی کی چیخنے کی آواز سنائی دی خواتین کمیشن کی ٹیم اس کے گھر گئی تو دیکھا ایک لڑکی خون میں لت پت ہے اور اس کا چہرا بری طرح سوجا ہوا ہے۔ اسے سفدرگنج ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

اس کے بھائی کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 11:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details