نئی دہلی: دہلی کے چھتر پور علاقے میں شردھا واکر قتل کیس کے ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے۔ تقریباً 4 دن کے پولی گراف ٹیسٹ میں دہلی پولیس کو کئی اہم معلومات ملی ہیں۔ منگل کو پولی گراف ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ملزم کے نارکو ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نارکو ٹیسٹ یکم دسمبر کو امبیڈکر ہسپتال میں کیا جا سکتا ہے۔ ملزم نے مئی کے مہینے میں اپنی ساتھی شردھا واکر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیا تھا جنہیں بعد میں اس نے دہلی کے مختلف مقامات پر پھینکا تھا۔ Shraddha Murder Case
شردھا واکر قتل کیس کے ملزم کے پولی گراف ٹیسٹ میں پولیس کو بہت سی معلومات ملی ہیں۔ ملزم سے شردھا کے ذاتی تعلقات کے بارے میں پوچھ گچھ پر پولیس کو معلومات ملی کہ اس کے کئی لڑکیوں کے ساتھ تعلقات تھے اور اس بات کا شردھا کو علم ہوگیا تھا جس کے بعد شردھا اور اس کے بوائے فرینڈ کا جھگڑا ہوا۔ اس وجہ سے دونوں ایک دوسرے سے الگ ہونا چاہتے تھے لیکن بوائے فرینڈ، شردھا کو چھوڑنا نہیں چاہتا تھا۔ روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر بوائے فرینڈ نے قتل کی سازش کی اور ایک دن اس نے شردھا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔