دہلی:وشو ہندو پریشد نے دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں ہنومان جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ شوبھا یاترا نکالنے کے لیے دہلی پولیس سے بھی اجازت مانگی گئی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق 2 لوگوں نے جہانگیر پوری میں شوبھا یاترا نکالنے کی اجازت مانگی ہے۔ لیکن امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے دونوں منتظمین کو اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
دہلی پولیس نے جہانگیر پوری علاقے میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ دہلی پولیس اور پیرا ملٹری فورس کے اہلکار علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔ موٹر سائیکل کے ذریعے پٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے۔اس جلوس پر پتھراؤ کے بعد دو برادریوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے۔ بہت زیادہ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اس کے بعد سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ یہ علاقہ فرقہ وارانہ طور پر بہت حساس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی اور شبھ یاترا نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
ہنومان جینتی کے موقع پر دہلی کے جہانگیر پوری میں گذشتہ سال ہوئے تشدد کا اثر اب بھی ہے۔ رام نومی کے بعد اب پولس نے ہنومان جینتی پر بھی جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم وشو ہندو پریشد نے جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران علاقے میں سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس نے بدھ کو فلیگ مارچ بھی کیا۔ ہنومان جینتی جمعرات 6 اپریل کو ہے۔
گذشتہ برس ہنومان جینتی کے موقع پر جہانگیر پوری میں فسادات ہوئے تھے۔ رام نومی کے موقع پر بھی لوگوں نے پولیس کی اجازت کے بغیر شوبھا یاترا نکالی تھی، اس کے پیش نظر پولیس ہنومان جینتی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس انتظامات کر رہی ہے۔
Shobha Yatra In Jahangir puri: شوبھا یاترا نکالی جائے گی: وشوہندو پریشد
دہلی پولیس نے جہانگیر پوری علاقے میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ دہلی پولیس اورپیراملٹری فورس کے اہلکار علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔ موٹر سائیکل کے ذریعے پٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے۔اس جلوس پر پتھراؤ کے بعد دو برادریوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے۔ اس کے بعد سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی اسی لیے شوبھا یاترا نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں:Farmers Protest In Delhi کسان ایک بار پھر دہلی کے رام لیلا میدان میں احتجاج کررہے ہیں
دہلی پولیس نے بتایا کہ وی ایچ پی اور ایک اور تنظیم نے جلوس کی اجازت مانگی تھی۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ دہلی پولیس اور نیم فوجی دستے کے اہلکار گشت کر رہے ہیں۔ دوسری طرف وی ایچ پی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم کی جانب سے ایک جلوس نکالا جائے گا۔ اس میں 600 سے زیادہ لوگ شرکت کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے 30 مارچ کو رام نومی کے دن ملک کی کئی ریاستوں میں فرقہ وارانہ تشدد ہوا تھا۔ تاہم پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر دہلی کے حساس علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی تھی۔