اردو

urdu

ETV Bharat / state

این ڈی اے کی میٹنگ میں شیو سینا شامل نہیں ہوگی - شیو سینا کے ممبران پارلیمنٹ

پارلیمنٹ اجلاس سے قبل کل اتوار کو نئی دہلی میں ہونے والی این ڈی اے کی میٹنگ میں شیو سینا کے ممبران پارلیمنٹ شرکت نہیں کریں گے۔

این ڈی اے کی میٹنگ میں شیو سینا شامل نہیں ہوگی

By

Published : Nov 16, 2019, 7:56 PM IST

ممبئی شیو سینا کے مرکزی وزیر اروند ساونت کے استعفی کے بعد پارٹی نے آج کہا کہ پارلیمنٹ اجلاس سے قبل کل اتوار کو نئی دہلی میں ہونے والی این ڈی اے کی میٹنگ میں شیو سینا کے ممبران پارلیمنٹ شرکت نہیں کریں گے۔

پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔

اس معاملے میں ریاستی بی جے پی کے ترجمان مادھو بھنڈاری سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے میڈیا سے کہا کہ شیوسینا سے پوچھے کہ وہ این ڈی اے کی میٹنگ میں حصہ کیوں نہیں لے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details