اتر پردیش کے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی اپنے بیانات کے لیے ہمیشہ سرخیوں میں بنے رہتے ہیں اس بار ان کا بیان اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
وسیم رضوی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے ایسے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج سے کورونا کے وائرس لوگوں میں پھیل سکتے ہیں۔
یہاں تک ان کی بات میں کوئی برائی نظر نہیں آتی لیکن وسیم رضوی اس کے کہیں آگے بڑھ گئے اور کہنے لگے کہ اسلام لانے والا بھی کورونا وائرس سے کم نہیں ہے۔
اس بیان کو شیعہ عالم دین نے سرے سے نکارتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی دراصل مرکزی حکومت کی چاپلوسی کر رہے ہیں، اسی لیے وہ شہریت ترمیمی قانون کے حق میں بولنے کے لیے یہ بیان دیا ہے۔
دہلی کے کشمیری گیٹ پر واقع شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا محسن تقوی نے کہا وسیم رضوی کے اس بیان سے شیعہ و سنی تمام لوگوں کے دل غمگین ہیں، آج وہ اپنے کئے گئے جرائم کو چھپانے کے لیے مرکزی حکومت کی چاپلوسی کرنے کے لیے ایسا کہ رہے ہیں۔