اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاذیہ علمی سے خاص بات چیت، کہا اکبر ڈمپی پر کیس کریں گے - ہتک عزت کا مقدمہ

شاذیہ علمی کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر مذہب اور پارٹی کے نام پر پریشان کیا جاتا ہے اور اس بار وہ ایسے لوگوں کو سبق سکھا کر رہیں گی۔

شازیہ علمی ہتک عزت کا مقدمہ درج کروائیں گی
شازیہ علمی ہتک عزت کا مقدمہ درج کروائیں گی

By

Published : Feb 20, 2021, 4:15 PM IST

Updated : Feb 20, 2021, 9:39 PM IST

بہوجن سماج پارٹی کے سابق رکن پارلیمان اکبر احمد ڈمپی پر توہین آمیز تبصرے کا الزام عائد کرنے والی بی جے پی کی رہنما شاذیہ علمی کا کہنا ہے کہ وہ بی ایس پی کے رہنما پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کروائیں گی۔

شاذیہ علمی کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر مذہب اور پارٹی کے نام پر پریشان کیا جاتا ہے اور اس بار وہ ایسے لوگوں کو سبق سکھا کر رہیں گی۔

شاذیہ علمی سے خاص بات چیت، کہا اکبر ڈمپی پر کیس کریں گی

وہیں، اس معاملے میں پہلے ہی کریمنل کیس درج کیا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی وہ اس کیس میں اب سول سُوٹ دائر کرائیں گی۔

اس معاملے پر شاذیہ علمی کا کہنا ہے کہ 5 فروری کو وہ بطور مہمان ایک نجی تقریب میں گئی تھیں۔ جنوبی امریکہ (چلی) کے کچھ مہمانوں سے بات چیت کے دوران وہ اپنی تحقیق کے بارے میں بتا رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی دوران سابق رکن پارلیمان اکبر احمد ڈمپی ان کے پیچھے آئے اور بدسلوکی کرنا شروع کر دیا۔ انہیں پارٹی کے نام پر بھی ہراساں کیا گیا۔

شاذیہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی نہ صرف توہین کی گئی بلکہ انہیں ڈرایا بھی گیا۔ ایک بار تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ بی ایس پی کے سابق رکن پارلیمان ان پر ہاتھ اٹھانا چاہ رہے ہیں۔ صورتحال ایسی ہوچکی تھی کہ اس تقریب میں تھوڑی دیر رکنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زراعت کے شعبے میں کسانوں کو گائیڈ کرنے کی ضرورت پر وزیراعظم کا زور

شاذیہ علمی نے پولیس پر بھی سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے ان کی شکایت درج نہیں کی جارہی تھی لیکن اب شکایت درج کر لی گئی ہے تو وہ اس معاملہ کو مزید آگے لے کر جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں ایک ذمہ دار فرد کو سبق سکھانا ضروری ہے تاکہ آئندہ وہ کسی بھی خاتون کے ساتھ ایسا سلوک نہ کرے۔

Last Updated : Feb 20, 2021, 9:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details