ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

محرم کا جلوس ہندو مسلم بھائی چارگی کا پیغام - تعزیہ

محرم کے موقع پر ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں سب سے بڑا جلوس نکالا جاتا ہے جس میں لاکھوں لوگ شامل ہوتے ہیں۔

محرم کا جلوس
author img

By

Published : Sep 9, 2019, 12:28 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:28 PM IST

امسال محرم اور گنیش وسرجن ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے محکمہ پولس اور تعزیہ کمیٹی نے موثر انتظامات کیے ہیں۔اور عوام سے قومی ایکتا اور بھائی چارے کے ساتھ دونوں تہوار منانے کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔

محرم کا جلوس

احمدآباد میں یوم عاشورہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے تعزیوں کا جلوس گھوم کر احمدآباد کی 'سیدی سید کی جالی والی مسجد' پر رکے گا اور وہاں جگن ناتھ مندر کے مہنت ہری جھنڈی دکھا کر اس جلوس کا استقبال کریں گے۔

اس موقع پر سب سے بہترین تعزیہ کو ایوارڈ سے بھی نوازہ جائے گا۔

اس سلسلے میں تعزیہ کمیٹی کے چیرمین پرویز مومن نے کہا کہ گنیش وسرجن اور محرم کے جلوس نکالتے ہوئے کسی طرح کی دقت نہ ہواس لیے پولس نے بہتر انتطام کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ برادران وطن نے بھی جلوس کے روڈ پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے پوری تیاری کی ہے۔

انہوں نے کہا اس بار جلوس میں 93 تعزیہ،24 اکھاڑے،78 ڈھول پارٹی،24 ٹرک،7 اونٹ گاڑی،14 نشان پارٹی،10 ماتمی دستہ کو شامل کیا جائے گا اور اس سب کی حفاظت کے لیے احمدآباد میونسپل کارپوریشن اور پولس اہلکار کی بڑی ٹیم ہر راستے پر موجود رہے گی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details