اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ڈی ایم سی کا دہلی میں کووڈ پارک بنائے کا منصوبہ

کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھوپندر گپتا نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے ابھی تک کوئی دوا نہیں بنائی گئی لہذا ہم لوگوں کی امیونٹی بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

By

Published : May 26, 2020, 4:21 PM IST

ایس ڈی ایم سی کا دہلی میں کووڈ پارک بنائے کا منصوبہ
ایس ڈی ایم سی کا دہلی میں کووڈ پارک بنائے کا منصوبہ

کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظرساؤتھ ایم سی ڈی اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں کووڈ پارک بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس پارک میں آیورویدک دوا کے درخت لگائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے کاڑھے بھی بنائے جائیں گے۔ کارپوریشن کا محکمہ باغبانی اس اسکیم کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہے۔

کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھوپندر گپتا نے کہا کہ چونکہ کورونا سے لڑنے کے لئے کوئی دوا نہیں بنائی گئی لہذا ہم لوگوں کی امیونٹی بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ محکمہ ہارٹیکلچر نیم، تلسی، گلوئی، سونٹھ وغیرہ جیسی چیزوں کے درخت لگا کر کووڈ پارک بنائیں گے۔

ان پارکوں میں آیورویدک جڑی بوٹیاں بھری ہوں گی۔ تو وہیں کارپوریشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کے منصوبے کا پورا روڈ میپ تیار کرلیا گیا ہے۔ اس میں زیادہ لاگت نہیں آئے گی، لیکن صرف پہلے سے موجود چیزوں کو ہی استعمال کیا جائے گا۔ حالانکہ اس کے فوائد بہت زیادہ ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details