اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسکول كبڈی لیگ کا شاندار افتتاح - روشن

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ملک کے كبڈی کھلاڑی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں

اسکول كبڈی لیگ کا شاندار افتتاح

By

Published : Jul 27, 2019, 9:27 AM IST

ہمارے قدیمی کھیلوں میں سب سے زیادہ مقبول کھیل کبڈی کو ملک کے کونے کونے میں لے جانے کے لئے اسکول کبڈی لیگ -2019 ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ ہمارے وزیر کھیل کرن ریجوجی اور اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا دیہی علاقوں سے باصلاحیت اور اہل کھیلاڑیوں کے صلاحیت کونکھارنے اور ان کو بہتر بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ اس کے لئے میں آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔ ان خیالات کااظہار مہمان خصوصی مرکزی سماجی و انصاف اور امپاورمنٹ وزیر رام داس اٹھاولے نے دہلی کے کانسٹیوشن کلب میں’ اسکول كبڈی لیگ‘ کی افتتاہی تقریب کے موقع پر کیا۔ مسٹر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب میں اسکول میں پڑھتا تھا تب بھی كبڈی ہندوستان کا مقبول کھیل تھا لیکن وقت کے ساتھ حالات بدلے اور آج بین الاقوامی سطح پر ہمارے ملک کے كبڈی کھلاڑی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ جیسے تعلیم کے لئے مسلسل مطالعہ ضروری ہے ایسے ہی کھیل کی بہتری میں اضافہ کے لئے پریکٹس بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مرکزی وزارت ‘جل شکتی ‘کے وزیر مسٹر گجیندر سنگھ شیخاوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں میں کھیل کے تئیں دلچسپی اور بچوں کی مکمل ترقی کے لئے ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہئے۔ ہمارے وزیر کھیل اس سمت میں اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہمارے ملک کے کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے آج جو بچے اس لیگ کا حصہ بنے ہیں کل وہ بھی ملک کے بڑے کھلاڑی بنیں گے۔ اس موقع پر اسکول كبڈی فیڈریشن آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ایم ایل ساہو نے بتایا کہ ہمارے صدر نریش مان جی کی کاوشوں کا ثمرہ ہے کہ آج ہم یہاں بچوں کے ٹیلنٹ کونکھارنے اور بہتر بنانے کے لئے اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا کی ڈائرکشن میں اس اسکول كبڈي لیگ -2019 کا افتتاح کر سکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس لیگ میں اسکول گیمز فیڈریشن سے منسلک 44 ریاستوں اور خود مختاری تنظیمیں شامل ہو ں گی۔کل 760 اضلاع میں مقابلے کھیلے جائیں گے۔ 1520 ضلع کنوینر یہ مقابلہ منعقدکرائیںگے ۔ پہلے یہ لیگ ضلع سطح پر ہو گی، اس کے بعد ریاستی سطح پر ہوگی، ریاست کی فاتح ٹیم کو نیشنل لیگ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ اس لیگ میں فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا ( پیفی) بھی ایسوسی ایٹ ہے جس کے ملک بھر میں موجود فزیکل ٹیچر کی یہ مقابلہ کر انے کی ذمہ داری ہوگی۔ ملک بھر کے تمام 760 اضلاع میں کنوینر مقرر کئے جا چکے ہیں۔ آج آغاز ہو گیا ہے اب 16 اگست تک تمام ٹرائل مکمل ہو جائیں گے اس کے بعد ضلع سطح پر کنوینر اس لیگ کو آگے بڑھائیں گے۔اس موقع پر مشترکہ طور پر شریک پیفی کے قومی سکریٹری پييوش جین نے بتایا کہ ہم نے اپنے تمام فزیکل ٹیچر جو ہمارے رکن ہیں ان کی ٹیم بنا دی ہے۔ ہمارا مقصد صرف اس لیگ کو اچھے سے منعقد کرنا ہے اس کے لئے ہمارے پاس تعلیم یافتہ کوچ اور ریفری سبھی کا ڈیٹا ہے جس سے ہم یہ ذمہ داری فراہم کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details