اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی این ایکس میڈیا کیس: پی چدمبرم کو ضمانت - آئی این ایکس میڈیا کیس

ہائی کورٹ سے ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے بعد پی چدمبرم نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر آج فیصلہ سنایا گیا۔

cbi arrested Chidambaram

By

Published : Oct 22, 2019, 9:59 AM IST

Updated : Oct 22, 2019, 12:29 PM IST

آئی این ایکس میڈیا کیس میں سپریم کورٹ نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو ضمانت دے دی۔

سی بی آئی کے کیس میں پی چدمبرم کو ایک لاکھ کے نجی مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔

اس ضمانت کے بعد بھی پی چدمبرم تہاڑ جیل میں رہیں گے، کیوں چدمبرم 24 اکتوبر تک ای ڈی کی تحویل میں ہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں چدمبرم کی ضمانت کی عرضی پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

سی بی آئی نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ چدمبرم کو اس کیس کے ٹرائل شروع ہونے اور اہم گواہوں کے بیان درج کیے جانے تک ضمانت نہیں دی جانی چاہیے۔

وہیں چدمبرم کی طرف سے ان کے وکیل کپل سبل کو بھروسہ دلانے کی کوشش کی تھی کہ چدمبرم ملک سے فرار نہیں ہوں گے۔

جسٹس بھانومتی کی سربراہی والی تین رکنی پنچ کے سامنے سی بی آئی کی طرف سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے چدمبرم کی ضمانت کی عرضی کی مخالفت کی تھی اور کہا کہ ملک اب بدعنوانی کو تھوڑا سا برداشت نہیں کرے گا۔

تشار مہتا نے کہا کہ فردجرم سائنسی اور تحقیق کے تحت داخل کی تھی اور ایسے ملزم چدمبرم کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم ای ڈی کی زیرحراست ہے۔

Last Updated : Oct 22, 2019, 12:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details