نئی دہلی: سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کی آج حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کررہے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی ولی عہد جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دہلی پہنچے تھے۔وزارت خارجہ کے مطابق "اس دورے کے دوران، انھوں نے 9-10 ستمبر، 2023 کو ہندوستان میں منعقد ہونے والے G20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور ریاستی دورے کے لیے 11 ستمبر 2023 کو بھارت میں اپنا قیام جاری رکھا،"
پی ایم مودی سے ملاقات سے قبل، سعودی عرب کے ولی عہد کا صبح 10 بجے نئی دہلی کے راسٹرپتی بھون میں ایک رسمی استقبال کیا گیا۔حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد، توقع ہے کہ سعودی ولی عہد اسی مقام پر دوپہر 12 بجے کے قریب بھارت۔سعودی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی پہلی میٹنگ کے منٹس پر دستخط کریں گے۔اس کے بعد ، سعودی عرب کے ولی عہد شام تقریبا 6:30 بجے راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔سلمان تقریباً 8.30 بجے نئی دہلی سے روانہ ہوں گے۔