صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتے کے روز راشٹرپتی بھون میں آئی اے ایس سنجے کوٹھاری کو چیف ویجیلنس کمشنر (سی وی سی) کا حلف دلوایا۔
سنجے کوٹھاری نے چیف ویجیلنس کمشنر کی حیثیت سے حلف لیا - راشٹرپتی بھون
راشٹرپتی بھون میں آئی اے ایس سنجے کوٹھاری نے صدر رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور دیگر کی موجودگی میں چیف ویجیلنس کمشنر کی حیثیت سے حلف لیا۔
سنجے کوٹھاری نے چیف ویجیلنس کمشنر کی حیثیت سے حلف لیا
اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور دیگر بھی موجود تھے۔ وہیں کورونا وائرس کے خطرے کے سبب سب نے ماسک پہن رکھے تھے۔
تقریب کے دوران سماجی دوری کا بھی خیال رکھا گیا۔