اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع جیل میں سینیٹائزیشن ٹنل - کرونا سے بچاؤ کے لیے ضلع جیل میں بنائی گئی سینیٹائزیشن ٹنل

کورونا وائرس کے انفیکشن کے لحاظ سے انتہائی حساس سمجھے جانے والے گریٹر نوئیڈا میں واقع ضلع جیل میں سینیٹائزیشن ٹنل بنائی گئی ہے۔

ضلع جیل میں بنائی گئی سینیٹائزیشن ٹنل
ضلع جیل میں بنائی گئی سینیٹائزیشن ٹنل

By

Published : Apr 14, 2020, 7:20 PM IST

جس کا افتتاح جیل کے ڈائریکٹر جنرل پولیس آنند کمار اور ڈی آئی جی (جیل) لو کمار نے کیا۔ اس ٹنل میں گاڑیوں کو بھی سینیٹایز کیا جا سکتا ہے۔ حکام نے جیل کا معائنہ بھی کیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ وپن کمار مشرا نے کہا کہ جیل انتظامیہ کووِڈ۔19 کے انفیکشن کو روکنے کے لیے پر عزم ہے۔ اس کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جارہا ہے۔ سینیٹائز ٹنل بھی اسی اقدام کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ کام کے لیے جیل سے باہر جانے والی تمام گاڑیوں کو سینیٹایز کیا جائے گا۔

ڈی جی (جیل انتظامیہ) آنند کمار اور ڈی آئی جی (جیل) لو کمار نے کووِڈ-19 کے انفیکشن سے قیدیوں اور جوانوں کو بچانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ وپن کمار مشرا کے مطابق جیل کے بیرک نمبر 99 کے احاطے کو کورنٹائن بیرک بنایا گیا ہے۔

نئے آنے والے قیدیوں کو 14 دن تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جاتا ہے۔ اگر کسی قیدی میں انفکشن کے آثار ظاہر ہوئے تو اسے اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (JIMS) بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جیل کے باہر اور اندر صابن، ہینڈ واش اور سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے۔ قیدیوں کے درمیان معاشرتی دوری پر بھی عمل کروایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details