اردو

urdu

ETV Bharat / state

سشانت سنگھ کیس: سندیپ سے بھی پوچھ گچھ ہو: کانگریس - کانگریس کی خبر

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ فلمساز سندیپ سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے قریبی شخص ہیں اور ان کے تعلقات کی وجہ سے انھیں بچایا جارہا ہے۔

sandip singh should also be questioned in sushant singh rajput case: congress
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی

By

Published : Aug 30, 2020, 5:24 PM IST

کانگریس نے کہا ہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی بے قراری کی وجہ سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔ لیکن اس معاملے میں فلمساز سندیپ سنگھ کا کردار بھی مشکوک نظر آتا ہے اور اس کی بھی وسیع تحقیقات ضروری ہے۔

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ جو حقائق سامنے آئے ہیں، ان سے یہ بات واضح ہے کہ سندیپ سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے قریبی شخص ہیں اور ان کے تعلقات کی وجہ سے انھیں بچایا جارہا ہے۔

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی

انہوں نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے گذشتہ برس عام انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک فلم تیار کی تھی۔ اس وقت اس کی ریلیز کے معاملے میں کافی تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سشانت کی موت کے بعد سندیپ سنگھ نے ممبئی میں بی جے پی کے دفتر میں 53 بار فون کیا۔ اس سے یہ بات واضح ہے کہ اس کا بی جے پی کے بڑے رہنماؤں سے رشتہ ہے اور ان سے بات کرنے کے لیے ہی بی جے پی کے دفتر میں فون کرتا تھا۔

ریا کے انٹرویو کے بعد سوشانت کے کنبے کے وکیل نے ٹویٹ کیا

ترجمان نے کہا کہ یہ جانچ ہونی چاہئے کہ اداکار کی موت میں سندیپ سنگھ کا کوئی کردار تو نہیں تھا۔ اس کے بی جے پی کے رہنماؤں سے روابط ہیں جو انہیں حفاظتی حلقہ فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کو خود سندیپ سنگھ سے اس کے مشتبہ کردار کے بارے میں پوچھ گچھ کرنی چاہئے اور کون اس کو تحفظ فراہم کر رہا ہے اس کا بھی انکشاف کیا جانا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details