سلمان خورشید نے کہا کہ سندھیا نے پارٹی چھوڑنے میں جلد بازی کر دی ہے اگر انہیں کوئی مسئلہ اور پریشانی تھی تو پارٹی سربراہ سے بات کرنا چاہیے تھا ایسے پارٹی چھوڑنا ٹھیک نہیں ہے، سلمان خورشید نے مزید کہا کہ سندھیا کا پارٹی چھوڑنا ایک حادثہ تھا اور وہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کوئی بھی اس طرح سے پارٹی چھوڑ کر گیا ہے- اس سے قبل ایسا ہوچکا ہے اور چونکہ ابھی کانگریس کا برا وقت چل رہا ہے اس لیے لوگ اس پارٹی سے دور جا رہے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ ہر شخص ڈوبتے جہاز کو چھوڑنے کی کوشش کرتا ہے۔