اردو

urdu

ETV Bharat / state

ساہتیہ اکیڈمی بھی پی ایم كيئرس فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ دے گی

وزارت ثقافت کا خود مختار ادارہ ساہتیہ اکیڈمی نے بھی كورونا وائرس (كووڈ -19) سے لڑنے کے لیے پی ایم کیئرس فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

sahitya academy will also contribute a day's salary to the PM careers fund
ساہتیہ اکیڈمی بھی پی ایم كيئرس فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ دے گی

By

Published : Apr 21, 2020, 5:17 PM IST

اکیڈمی کے سیکریٹری کے سرینواس راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ہر شخص اور ادارے کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ ساہتیہ اکیڈمی بھی کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے بنائے گئے فنڈ میں اپنے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ عطیہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے سارے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کی یہ رقم تقریبا تین لاکھ بنے گی۔ یہ رقم وزیر اعظم كيئرس فنڈ میں جمع کی جائے گی۔

ساہتیہ اکیڈمی بھی پی ایم كيئرس فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ دے گی

انہوں نے کہا کہ ’ہمارا ادارہ ملک کے ادیبوں کا سب سے اعلیٰ اور پروقار ادارہ ہے۔ اس کی طرف سے اس فنڈ میں ہمارے تعاون کی علامتی اہمیت ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ دہلی کے مرکزی دفتر کے علاوہ ممبئی، كولكاتا، چنئی اور بنگلور میں ساہتیہ اکیڈمی کے علاقائی دفاتر ہیں اور یہاں مجموعی طور پر تقریبا 200 ملازمین ہیں۔ تمام ملازم اپنا اپنا حصہ اس فنڈ میں دیں گے۔

قابل غور ہے کہ مرکزی حکومت نے مرکزی ملازمین کی تنخواہ سے ایک دن کی رقم عطیہ دینے کی اپیل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details