راشد علوی نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی دوبارہ وزیراعظم بننا نہیں چاہتے ہیں کیا یا پھر بی جے پی کے دیگر رہنما وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں رکھتے ہیں، وزیراعظم بننے کا حق سب کو ہے، ان کے پاؤں میں گھنگھرو باندھنا تہذیب کے خلاف ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ' بھگوا امن کی علامت ہو سکتا ہے لیکن سادھوی پرگیہ امن کی علامت نہیں ہے۔ وہ ایک دہشت گرد ہے، ان کا مقدمہ زیرسماعت ہے، بی جے پی کسی بھی طرح کی وضاحت پیش نہیں کر سکتی۔'