اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں نے اضافی فیس واپس لیا - اسکول

دہلی کے نجی اسکول جس تیزی سے فیس بڑھا رہے ہیں اس سے بچوں کے والدین کافی ناراض ہیں۔ای ٹی وی بھارت پر خبر نشر ہونے کے بعد اسکولوں نے اضافی فیس کو واپس لینے کا فیصلہ کیاہے۔

دہلی کے نجی اسکول و انتظامیہ کے خلاف والدین کا احتجاج

By

Published : Jul 29, 2019, 2:01 PM IST

اسکول والوں نے بڑھائی ہوئی فیس کا فیصلہ واپس تو لے لیا لیکن بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ابھی بھی اسکول کے ایک برانچ کا بڑھا ہوا فیس کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا ہے۔

دہلی کے نجی اسکول و انتظامیہ کے خلاف والدین کا احتجاج

جس سے والدین کافی پریشان ہیں۔ سبھی بچوں اور والدین نے سچ دیوا پبلک اسکول و انتظامیہ کے منمانی کے خلاف پتمپرہ دسٹرکٹ پارک میں احتجاج کیا۔ بچوں کے سرپرستوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بڑھی ہوئی فیس نہیں دے گا۔


اس احتجاج میں علاقے کی قانون ساز اسمبلی کی رکن وندنا کماری نے بھی حصہ لیا ۔ای ٹی وی بھارت نے بھی کور کیا اس سے اسکول انتظامیہ پر کافی دباؤ پڑا اور فیس بڑھانے کا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ لوگوں نے اس کے لیے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا۔


والدین کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ ہر سال کروڑوں کماتا ہے اور آئے دن فیس بڑھاتے رہتے ہیں۔ بڑھی ہوئی فیس نہ دینے پر بچوں کو پریشان کیا جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکول تسلیم شدہ نہیں ہے اسکے باوجود منمانے طریقے سے فیس بڑھاتے رہتے ہیں۔


بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اگر بات چیت سے مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے تو ہم کورٹ کا رخ کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details