نئی دہلی: جہانگیر پوری تشدد کیس میں روہنی کورٹ نے آٹھ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ ضمانت کی درخواست ملزمین کے وکیل نے عدالت میں دائر کی۔ عدالت نے سخت حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی ملزم کی ضمانت نہیں ہوگی، ملزم باہر جا کر پولیس کی کارروائی کو متاثر کر سکتا ہے۔Jahangirpuri Violence Case
جہانگیرپوری تشدد کیس میں پولیس نے اب تک 33 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جب کہ دو نابالغوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے آج آٹھ ملزمین کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ روہنی کورٹ نے آٹھوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ روہنی کورٹ نے کہا کہ اگر ایک بھی ملزم باہر جاتا ہے تو وہ ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے۔ ابھی کیس میں مزید ملزمان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی وہ ملزمان جو ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے اور جن کی شناخت ہونا باقی ہے، ان کے ساتھ مل کر باہر جانے والے ملزمین کیس پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔