اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڈیشہ: انگول میں ایمبولینس اور ٹرک کے مابین ٹکر، 4 ہلاک - اچانک ایمبولنس اور ٹرک کے درمیان ٹکر

اڈیشہ کے ضلع انگول میں نیشنل ہائی وے 55 پر جارا پاڑہ چوک کے پاس ایمبولینس اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی۔

road accident in angul district of odisha collision between ambulance truck
اڈیشہ: انگول میں ایمبولنس اور ٹرک کے مابین ٹکر، 4 ہلاک

By

Published : Mar 21, 2021, 11:28 AM IST

اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 4 افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ دیگر 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس معلومات کے مطابق برلا سے 7 افراد کو ایمبولنس کٹک لے جارہی تھی، تبھی اچانک ایمبولنس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوگئی، جس کے بعد موقع پر ہی چار افراد ہلاک ہوگئے اور تین زخمی ہوئے۔

اس حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی، اور چاروں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

وہیں زخمیوں کو انگول کے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details