اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہٹ اینڈ رن کیس میں ریڈیو جاکی گرفتار - انکت گلاٹی

دارالحکومت دہلی کے رائے سینا روڈ پر رونما ہٹ اینڈ رن کیس کے ملزم آر جے انکت گلاٹی کو پانچ دنوں کی سخت مشقت کے بعد پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

ہٹ اینڈ رن کیس

By

Published : Jul 7, 2019, 12:32 PM IST

انکت گلاٹی پر الزام ہے کہ اس نے رائے سینا روڈ پر اپنی تیز رفتار کار سے ایک اسکوٹر سوار کو زور دار ٹکر مارکر ہلاک کردیا تھا۔

ہٹ اینڈ رن کیس

ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے دہلی کے تقریبأ 22 ہزار گاڑیوں کے نمبر چیک کیا جس میں پولیس کوتقریباً پانچ دن لگ گئے کیونکہ فوٹیج میں گاڑی کا نمبر صاف نظر نہیں آرہا تھا، کمپیوٹرتکنیک کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ تیز رفتار کار نے اسکوٹر سوار کو ٹکر ماردی۔ پولیس کو موقع سے گاڑی کا ٹکڑا برآمد ہوا تھا جس کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کی گئی تھی۔

گرفتار شدہ ملزم آر جے انکت گلاٹی پیشے سے ایک ایف ایم چینل میں آر جے ہے، جو حادثے کے وقت ایک پانچ ستارہ ہوٹل سے پارٹی کرے واپس اپنے گھر لوٹ رہا تھا۔

اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے کی شناخت دھیرج کے طور پر ہوئی ہے جو کہ جن شکتی پارٹی کا کارکن بتایا جارہا ہے۔ اس تعلق سے سنسد مارگ تھانے میں ملزم کے خلاف ہٹ اینڈ رن کا کیس درج کرایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details