اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریتک اور کپل شرما لوگوں کی مدد کریں گے - جنگ میں لوگوں کی مدد

بالی وڈ اداکار ریتک روشن اور کامیڈین کپَل شرما، کورونا وائرس کی جنگ میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کی جنگ میں لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے رہتک و کپَل
کورونا وائرس کی جنگ میں لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے رہتک و کپَل

By

Published : Mar 27, 2020, 7:28 PM IST

ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے وقت وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اس وبا کے وقت گھر میں رہنے کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کریں جس سے لوگوں کو دقت نہ ہو. اس وائرس کے پھیلنے سے کئی غریب اور بے بس لوگ پریشان ہیں. اس وبا کے خلاف بالی ووڈ ستارے امدادی کام میں تعاون دے رہے ہیں۔ اس میں ریتک روشن اور کپِل شرما کا نام بھی جڑ گیا ہے۔


رتیک روشن نے برهن ممبئي میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو 20 لاکھ روپے عطیہ دیا ہے۔ راکیش نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے لکھا، "مہاراشٹر حکومت کو میرا شکریہ، جنہوں نے مجھے خدمت کا یہ موقع دیا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی صلاحیت کے مطابق مدد کے لئے آگے آئیں. "


اسٹار کامیڈین کپَل شرما نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 50 لاکھ روپے کا عطیہ کیا ہے۔ شرما نے ڈونیشن کی معلومات کا ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، "یہ وقت ساتھ میں کھڑے ہونے کا ہے۔ پی ایم ریلیف فنڈ میں 50 لاکھ ڈونیٹ کر رہا ہوں. سب سے دعا ہے کہ گھر پر رہیں، محفوظ رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details