اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیشگی ضمانت کےلیے مدت کا تعین نہیں کیاجاسکتا: سپریم کورٹ - Jallianwalla Bagh massacre

سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ گرفتاری کے خدشے کی بنیاد پر ملزم کو دی گئی پیشگی ضمانت کو طے مدت میں نہیں باندھا جاسکتا۔

Rights cherished by citizens are fundamental, not restrictions: SC
پیشگی ضمانت کےلئے مدت کا تعین نہیں کیاجاسکتا:سپریم کورٹ

By

Published : Jan 29, 2020, 11:37 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:16 AM IST

جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بینچ نے کہا کہ اس طرح کی گرفتاری-ضمات سے پہلے سماعت پوری ہونے تک جاری رہ سکتی ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ عدالت کے ذریعہ سمن کئے جانے کے بعد بھی پیشگی ضمانت ختم نہیں ہوگی،حالانکہ اس بارے میں فیصلہ کرنے کےسلسلے میں عدالت آزاد ہوگی۔

آئینی بینچ نے کہا،’’حالانکہ اس طرح کی راحت پولیس کو جانچ کرنے سے نہیں روکےگی۔‘‘ آئینی بینچ نے کہا کہ پیشگی ضمانت منظور کرتے وقت عدالت کو جن باتوں پر خصوسی توجہ دینی چاہئے ان میں متعلق شخص کا کردار،ثبوت سے چھیڑخانی کرنے اور گواہوں کو متاثرکرنے کا خدشہ شامل ہے۔

اس طرح کی ضمانت کی شرطیں ہر ایک معاملے میں الگ ہوسکتی ہیں۔آئینی بینچ میں جسٹس اندو بینرجی،جسٹس وینیت سرن،جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس ایس رویندر بھٹ شامل ہیں۔آئینی بینچ نے سشیلا اگروال اور دیگر بنام دہلی حکومت کے معاملے میں گزشتہ سال 24اکتوبر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیاتھا۔


واضح رہے کہ 15مئی 2018 کو جسٹس کورین جوزف،جسٹس ایم ایم شانتن گودر اور جسٹس نوین سنہا کی بینچ نے اس معاملے کو آئینی بینچ کو بھیج دیا تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 11:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details