ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دریا گنج کے ایک نکڑ پر کھڑے کچھ رکشہ والوں سے بات چیت کی تو پتہ چلا کہ رکشہ والوں کے پاس کوئی کام نہیں، وہ پولیس سے بچ بچا کر رکشہ لاتے ہیں اور ایسے علاقوں میں چلاتے ہیں جہاں پولیس زیادہ گشت نہیں کرتی۔
رکشہ چلانے والے دوہرے خوف سے دوچار
لاک ڈاون کی وجہ سے ہر عام و خاص کی زندگی متاثر ہوئی ہے، مگر ان میں کچھ ایسے غریب ہیں جن کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، مختلف ریاستوں سے روزی روٹی حاصل کرنے دہلی پہنچے رکشہ والے بہت پریشانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔
رکشہ چلانے والے پولیس اور بھوک کے دوہرے خوف سے دوچار
ایک رکشہ چلانے والے نے بتایا کہ ایک طرف بھوک کا ڈر ہے اور دوسری طرف پولیس کا، گرچہ سرکار کی طرف سے کھانا مل جاتا ہے مگر صرف یہی کافی نہیں۔
ایک دیگر رکشہ والے نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے ان کو کچھ پیسوں کی مدد ملی ہے، مگر وہ ناکافی ہے، اس لئے اسے رکشہ لے کر باہر آنا پڑتا ہے۔