محکمہ انکم ٹیکس نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر کو گروپ کے 40احاطوں پر چھاپہ ماراگیا جو تین دنوں تک چلی۔
اس کاروائی کے دوران نقد رقم کے ساتھ ساتھ 25 لاکھ ڈالر (تقریباً 18 کروڑ روپیے) کی قیمت کی غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی۔
26 کروڑ روپیے سے زیادہ کی تقریباً 88 کلوگرام سونے چاندی کے زیورات، تقریباً 5 کروڑ روپیے سے زیادہ کی تقریباً93 کروڑ روپیے کی قیمت کی جائداد برآمد ہوئی۔
اس دوران پتہ چلہ کہ یہ گروپ ہندوستان کے ساتھ ساتھ چین، امریکہ، سنگاپور اورمتحدہ عرب امارات جیسےملکوں کی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جنھیں ہندوستان میں چلائے جانے والے ’ویلنیس‘پروگرام میں شامل ہونے والے غیرملکیوں کی جانب سے بھی ادائیگی کی جاتی رہی ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس اس طرح کی سرمایہ کاری سے ہندوستان میں قابلِ ٹیکس آمدنی کے غیر ملکی کمپنیوں میں جانے کے معاملے کی تفتیش کر ررہا ہے۔
محکمہ نے کہا کہ یہ گروپ آندھرا پردیش کے وردئییاپلیم میں مختلف رہائشی احاطوں میں ’ویلنیس‘نصاب، فلسفہ اورمبینہ روحانیت وغیرہ میں تربیتی پروگرام چلاتا ہے۔ مبینہ روحانی گرو نے 1980 میں یکسوئی کے فلسفے کے ساتھ اس گروپ کو قائم کیا تھا جو اب در حقیقت اسٹیٹ، تعمیر اور کھیل وغیرہ کے شعبوں میں ہندوستان سمیت بیرون ممالک میں بھی برسرگرم ہے۔
اس گروپ کا نظم و نسق اس کے بانی روحانی گرو اور ان کے بیٹے کے کنٹرول میں ہے۔ روحانیت اور صحت سے متعلق ان پروگراموں میں غیر ملکی بھی شریک ہوتے ہیں جس سے گروپ بہت زیادہ غیر ملکی کرنسی حاصل کرتا تھا۔
گروپ کے سلسلے میں یہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ وہ آندھراپردیش اور تملناڈو میں زمینی اثاثے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی معلومات چھپاتا ہے۔ اس طلاع کی بنیاد پر محکمہ انکم ٹیکس کا چنئی، حیدرآباد، بنگلور، وردائیاپلیم میں 40 ٹھکانوں پر چھاپے کی کاروائی کی۔
محکمے کو کچھ ایسے ثبوت ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گروپ مختلف مراکز اور آشرموں میں سرمایہ کاری کی رسیدوں کو چھپاتا رہا ہے۔
گروپ کے جمع نقد کا حساب رکھنے والے ایک اہلکار کے پاس سے ایسے ثبوت بھی ملے ہیں جن سے یہ انکشاف ہوتا ہے کہ یہ گروپ بغیر رسید کے سرمایہ کاری کرتاہے اور جائدداد کی خریداری کرتا ہے۔ یہ گروپ بغیر کسی دستاویز کے جائداد کی فروخت کرکے مال حاصل کرتا ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم کو گروپ کے بانی اور اس کے بیٹے کی رہائشیوں اور ان کے ایک احاطے سے بڑی مقدار میں رقم اور دیگر قیمتی اشیاء ملی ہیں۔ تلاشی میں گروپ کے ٹھکانوں سے محکمہ انکم ٹیکس نے 43.09 کروڑ روپیے برآمد ہوئےہیں۔