دارالحومت دہلی میں بی جے پی رہنما کپل مشرا متنازع تویٹ خوب ٹرینڈ کر رہا ہے، جس میں انہوں نے دہلی انتخابات کو بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ قرار دیا ہے۔
اب اس ٹویٹ پر الیکشن کمیشن نے دیر سے ہی سہی کاروائی کی ہے اور کپل مشرا کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اسی کے ساتھ الیکشن کمیشن نے ٹویٹر انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ کپل مشرا کے ٹویٹ کو ٹویٹر سے ہٹا دیں۔
واضح رہے کہ کپل مشرا 2016 میں عام آدمی پارٹی کی حکومت میں ثقافت و کلچر کی وزارت سنبھالی تھی، 2018 میں پارٹی سے بغاوت کردی اور بی جے پی کا دامن تھام لیا، تب سے کپل مشرا دہلی میں اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں؟