اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: لال قلعہ اور قطب مینار 15 مئی تک بند

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر لال قلعہ اور قطب مینار سمیت محکمہ آثار قدیمہ کے تمام 3693 تاریخی مقامات کو 15 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب ان تاریخی مقامات کو ایک ماہ تک نہیں کھولا جائے گا۔

لال قلع اور قطب مینار
لال قلع اور قطب مینار

By

Published : Apr 16, 2021, 6:06 PM IST

اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر این کے پاٹھک نے احکامات جاری کیے تھے جس میں کہا گیا ہے کہ ان احکامات پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے۔

اس سے قبل مارچ 2020 کے آخر سے لاک ڈاون کے پیش نظر ملک میں تمام تاریخی مقامات کو بند کردیا گیا تھا، جس کے بعد سیاحوں کی تعداد کو محدود کر کے 6 جولائی کو تمام ٹکٹ والے تاریخی مقامات کو کھولنے کی اجازت دی گئی۔ 19 دسمبر کو کورونا وائرس کے معاملات کم ہونے پر سیاحوں کی محدود تعداد کو بھی ختم کر کے لا محدود کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں محکمہ آثار قدیمہ کے تحت 3693 تاریخی مقامات ہیں۔ ان میں سے دہلی میں 174 تاریخی مقامات ہیں۔ ملک بھر میں 143 تاریخی مقامات میں ٹکٹ لگتے ہیں۔ ان میں دہلی میں 11 ٹکٹ والے تاریخی مقامات ہیں۔

دہلی میں جن تاریخی مقامات پر ٹکٹس لگتے ہیں، ان میں ورلڈ ہیریٹیج ریڈ فورٹ، قطب مینار، ہمایوں کا مقبرہ، قومی یادگار پرانا قلعہ، خانہ خانہ کا مقبرہ، کوٹلہ فیروز شاہ، جنتر منتر، صفدر جنگ کا مقبرہ، حوض خاص کمپلیکس اور تغلق آباد قلعہ وغیرہ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details