ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4835 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 91818 مریض کےٹھیک ہونے کے بعد یہ ریکوری شرح بڑھ کر 48.19 فیصد ہوچکی ہے۔ملک میں 18،مئی کو یہ شرح 38.29 فیصد،3مئی کو 26.59 فیصد اور 15اپریل کو صرف 11.42 فیصد تھی۔
اس وقت کورونا کے 93322 سرگرم معاملے ہیں جو سخت طبی نگرانی میں ہیں۔تاحال کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح 2.83 فیصد ہے جو 18مئی کو3.15فیصد،تین مئی کو 3.25 اورپانچ اپریل کو یہ 3.3 فیصد تھی۔موت کی شرح میں یہ کمی کورونا معاملوں کی انتہائی گہری نگرانی،وقت پر وائرس کا پتہ لگانا ،کانٹکٹ ٹریسنگ اور ایسے معاملوں کے فوری طبی علاج کی وجہ سے ہوئی ہے۔