اردو

urdu

By

Published : Oct 30, 2019, 8:41 AM IST

ETV Bharat / state

دہلی: ڈی ٹی سی بسوں میں مارشل تعینات

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے 15 اگست کو اعلان کیا تھا کہ 29 اکتوبر سے خواتین ڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرسکیں گی۔ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے رات کے وقت دہلی میں سفر کرکے حقیقت کا جائزہ لیا۔

رات میں بھی ڈی ٹی سی بسوں میں مارشل تعینات پائے گئے

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے 15 اگست کو اعلان کیا تھا کہ خواتین 29 اکتوبر سے ڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔ اسی سلسلے میں دہلی میں یہ اسکیم نافذ بھی کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کی حفاظت کے لیے ڈی ٹی سی بسوں میں 13 ہزار مارشل بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

رات میں بھی ڈی ٹی سی بسوں میں مارشل تعینات پائے گئے

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے رات کے وقت دہلی کے بسوں میں سفر کرکے مارشل کی تعیناتی کے حقیقت کے بارے میں جائزہ لیا۔ گفتگو کے دوران بس میں تعینات مارشل نے بتایا کہ انہیں خواتین کی حفاظت سے متعلق تربیت دی گئی ہے۔ اس تربیت میں خود دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی موجود تھے۔ خواتین کے والدین بھی بسوں میں مارشل کی تعیناتی سے کافی خوش ہیں۔

دہلی: خواتین کے لیے بسوں میں مفت سفر آج سے

گلابی ٹوکن خواتین کے مفت ٹکٹ کے بارے میں بس کے کنڈکٹر نے بتایا کہ دوپہر سے اب تک وہ 100 خواتین کو گلابی ٹکٹ دے چکے ہیں۔ کچھ خواتین جو اس اسکیم کے بارے میں نہیں جانتی ہیں وہ ٹکٹ لینے آتی ہیں پھر انہیں اس اسکیم کے بارے میں بتانے کے بعد گلابی ٹکٹ بھی دیئے جاتے ہیں۔

اسی دوران جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے خواتین سے ڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفر کے حوالے سے بات کی تو تمام خواتین نے ایک آواز میں دہلی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی۔ خواتین نے کہا کہ دہلی حکومت نے یہ اچھا قدم اٹھایا ہے اور معاشی طور پر کمزور خواتین کو بھی اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details