اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابری مسجد تنازع: سرکردہ شخصیات کا ردعمل - ayudhya

بابری مسجد تنازعہ پر سپریم کورٹ میں آج سماعت کے دوران مصالحت سے حل نکالنے کی آخری تاریخ کو اب 31 جولائی کر دیا ہے جبکہ 2 اگست سے سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

بابری مسجد تنازع: سرکردہ شخصیات کا ردعمل

By

Published : Jul 18, 2019, 10:31 PM IST

Updated : Jul 19, 2019, 7:29 AM IST

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران بابری مسجد تنازعہ پر مصلاحت سے معاملہ کا حل نکالنے پر اب تک جو بھی کارروائی کی گئی ہے اس پر نظرثانی کرنے کے بعد اب عدالت میں شنوائی کی جائے گی۔

بابری مسجد تنازع، ویڈیو

اس سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مسلم دانشوران سے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے کہا کہ یہ مسئلہ مصالحت سے حل ہونے والا نہیں ہے بلکہ اس کے لیے سپریم کورٹ اس معاملہ کی شنوائی کر کے جلد از جلد سلجھانے کی کوشش کرے۔

اس کے علاوہ شاہی مسجد فتح پوری کے امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے کہا کہ مصالحت سے اس معاملہ کو حل کیے جانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن شاید یہ ممکن نہیں ہو سکا تاہم اب سپریم کورٹ کو اس پر اپنا فیصلہ دینا ہوگا۔

ایڈوکیٹ احتشام ہاشمی کا کہنا ہے کہ ابھی میڈیٹر کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش نہیں کہ ہے اس لیے کچھ بھی کہنا مشکل ہے لیکن اگر بابری مسجد تنازعہ مصالحت سے حل ہوگا تو ہم اس فیصلہ کا خیرمقدم کریں گے۔

Last Updated : Jul 19, 2019, 7:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details