اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے دہلی یونیورسٹی کا دوبارہ اشتہار - اسسٹنٹ پروفیسر کی 251 اسامیوں پر مستقل تقرری

دہلی یونیورسٹی سے منسلک مختلف شعبوں (ڈیپارٹمنٹ) میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی 251 اسامیوں پر مستقل تقرری کے لیے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ مختلف شعبہ جات میں اسسٹنٹ پروفیسرز کے لیے پہلے جو اشتہار نکالا گیا تھا اس میں جولائی 2021 سے پی ایچ ڈی کو لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن نئے اشتہار میں پی ایچ ڈی کی چھوٹ دی گئی ہے۔

اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے دہلی یونیورسٹی کا دوبارہ اشتہار
اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے دہلی یونیورسٹی کا دوبارہ اشتہار

By

Published : Nov 6, 2021, 5:34 PM IST

دہلی یونیورسٹی سے منسلک مختلف شعبوں (ڈیپارٹمنٹ) میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی 251 اسامیوں پر مستقل تقرری کے لیے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔اشتہار کے مطابق اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2021 ہے۔ اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اشتہار میں اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامیوں کے لیے پی ایچ ڈی کی لازمی شرط رکھی گئی تھی۔ اس میں دیا گیا لنک بھی نہیں کھل رہا تھا۔

اساتذہ تنظیموں کی شکایت کے بعد دوبارہ اشتہار نکالا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے درخواست گزاروں کے لیے لنک دے دیا ہے۔ نئے اشتہار میں یو جی سی نے پی ایچ ڈی کے لیے چھوٹ دی ہے۔ اس استثنیٰ کی بنیاد پر مختلف شعبہ جات میں پڑھانے والے اساتذہ میں خوشی دیکھی جا سکتی ہے۔

دہلی ٹیچرز ایسوسی ایشن (ڈی ٹی اے) کے صدر ڈاکٹر ہنس راج سمن نے بتایا کہ ڈی ٹی اے کے وفد نے نئے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ سے ملاقات کی۔ انہیں بتایا گیا کہ شعبہ جات کے لیے اسسٹنٹ پروفیسرز کے لیے جو اشتہار نکالا گیا ہے اس میں جولائی 2021 سے پی ایچ ڈی کو لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن نئے اشتہار میں پی ایچ ڈی کی چھوٹ دی گئی ہے۔

پروفیسر سنگھ نے کہا تھا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی طرف سے دی گئی چھوٹ کی بنیاد پر ایک نیا اشتہار آئے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ عرصہ دراز سے 5000 کالج اساتذہ کی تقرریوں کے لیے جلد ہی اشتہار جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ جلد ہی ان آسامیوں کو پر کرنے کے لیے پہلے پرنسپلز کی خالی آسامیوں کو مستقل پرنسپلز سے پُر کیا جائے گا۔ اس کے بعد کالجز میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کیا جائے گا۔

ڈاکٹر سمن نے بتایا ہے کہ نئے اشتہار کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر کی 251 آسامیوں پر جنرل-90، ایس سی-38، ایس ٹی-20، او بی سی-69، ای ڈبلیو ایس-25، پی ڈبلیو ڈی-09 اسامیوں کا یونیورسٹی انتظامیہ نے اشتہار جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی نے ان اسامیوں کو پر کرنے کے لیے کئی بار اشتہارات جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنہ 1984 میں سکھوں کے ساتھ ہوئے تشدد پر مبنی فلم ریلیز

گزشتہ سال بعض شعبہ جات میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی آسامیوں پر تقرریاں کی گئیں، جس کے بعد کالج اساتذہ کی ترقی کی گئی، جو اب بھی کالجز میں جاری ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان آسامیوں پر بھرتی دسمبر یا نئے سال میں شروع ہو سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details