اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایودھیا میں اعلیٰ انسانی عظمت کی بحالی: نائیڈو - نائب صدر

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام کی جائے پیدائش پر رام مندر کی تعمیر حقیقت میں پروشوتم شری رام کے سچائی، اخلاقیات اور الوحی حیات کی اعلی ترین انسانی عظمت کی بحالی ہے اور یہ رام مندر، سناتن اور دائمی اقدار کی علامت کے طور پر ہماری رہنمائی کرتا رہے گا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھے گئے ایک مضمون میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ایودھیا کے راجا کی حیثیت سے شری رام نے اچھے سلوک اور وقار کے اعلی ترین معیار قائم کیے جو عام آدمی اور معاشرے کے قابل احترام افراد اور سب کے لئے مثالی ہیں۔ ان کا طرز عمل اور انہوں نے جو اخلاقی قدریں قائم ہیں وہ آج بھی ہندوستان کے بنیادی شعور کا لازمی حصہ ہیں۔

Ram Temple will remind and reinforce country ethos: Vice President Naidu
ایودھیا میں اعلیٰ انسانی عظمت کی بحالی: نائیڈو

By

Published : Aug 6, 2020, 4:15 AM IST

ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ شری رام علاقے اور ذات کی تنگ سرحدوں سے بالا ہیں، اب بھی سب کے لئے قابل عبادت ہے۔ رام مندر کی تعمیر مذہبی سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ یہ رام مندر ہماری دائمی اقدار کی علامت کے طور پر ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا آج 5 اگست بھومی پوجن کا دن ہے۔ یہ دن ہماری تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ میں مقدمے کے فریقوں، وکلاء سمیت ان سبھی متعلقہ لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کے عہد اور انتھک کوششوں سے اس پرانے عدالتی تنازعہ اور مندر کی تعمیر کا پرامن عدالتی حل ممکن ہوسکا۔

نائب صدر نے کہا کہ مرحوم ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال انصاری، مقدمے کے فریقین میں سے ایک تھے، ہندوستان کی آزاد خیال ثقافتی اقدار کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے سب کو ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کی تاکید کی ہے، جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا کو مذہب کا شہر کہا جاتا ہے۔ انصاری نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا معاملہ زمین کا تھا، لوگوں یا ان کے عقائد سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انصاری کے خیالات قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا ’’یہ دن ہمیں باہمی احترام اور ہم آہنگی کے ساتھ تحریک دے، ہمیں ایک ایسا عزم عطا کرے کہ ہم سب کے خوابوں کا نیا ہندوستان تعمیر کرسکیں‘‘۔آئیے اس موقع پرعوامی رائے اور خوشحالی پر مبنی رام راجیہ کے نظریات کو دوبارہ قائم کرنے کی بامقصد کوششیں کریں، پرامن ہم آہنگی، انصاف، مساوات اور معاشرتی خوشحالی قائم ہو جیسے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کا خواب تھا۔‘‘

قبل ازیں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے اہل خانہ اور معاونین کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر رامائن کا پاٹھ کیا اور رام مندر کی تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپئے عطیہ دیئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details