نئی دہلی:راجیہ سبھا کے 258ویں اجلاس کی کارروائی جمعہ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے وقفہ صفر کے دوران ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر سے شروع ہوا تھا اس دوران کل 13 میٹنگ ہوئیں۔ Rajya Sabha Session Adjourned For Today
اس اجلاس میں کل نو بل منظور کیے گئے جن میں 160 ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔ اجلاس میں وقفہ صفر کی کارروائی ہوئی اور وقفہ صفر کے دوران 106 معاملات اٹھائے گئے۔ آب وہوا میں تبدیلی پر تین گھنٹے کی مختصر بحث بھی ہوئی۔ اجلاس کے دوران ایک گھنٹہ 45 منٹ تک ہنگامہ بھی ہوا۔
مزید پڑھیں:Lok Sabha Adjourned سرمائی اجلاس میں لوک سبھا کا کام کاج 97 فیصد رہا