ایوان بالا میں آج تین طلاق بل 2019 کو منظوری مل گئی ہے اس معاملے کے تحت کسی خاتون کو طلاق دینے کی صورت میں شوہر کو تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس معاملے کو لیکر ہائی کورٹ جانے والی پہلی خاتون سائرہ بانو نے ای ٹی وی نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 'اس سارے معاملے کا اصل حقدار مودی حکومت کو ٹھراتی ہیں، کہ حکومت نے اس سارے معا ملے میں ان کا ساتھ دیا'.