چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو کے ایوان میں آنے سے قبل ان کی نشست کے پاس دونوں مارشل نظر آئے لیکن ان کی فوج والی وردی نہیں تھی بلکہ وہ کالے رنگ کے سوٹ میں اپنی پرانی وردی میں نظر آئے۔
راجیہ سبھا کے مارشل پھر سے پرانی ڈریس میں نظر آئے
راجیہ سبھا کے چیئرمین کے پاس ایوان میں کھڑے رہنے والے مارشلوں کی ڈریس آج پھر بدل گئی لیکن ان کے سر پر ان کی روایتی سفید پگڑی نہیں تھی۔
راجیہ سبھا کے مارشل پھر سے پرانی ڈریس میں نظر آئے
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جب سرمائی اجلاس شروع ہوا تو چیئرمین کے محافظ فوج جیسی وردی میں نظر آئے تھے لیکن اس کی تنقید بھی ہوئی تھی۔ان تنقیدوں کےپیش نظر مارشلوں کا لباس بدل گیا اور وہ واپس اپنی پرانی پوشاک میں آگئے۔ایوان میں دیگر مارشل سفید رنگ کی روایتی پگڑی پہنے ہوئےتھے لیکن نائیڈو کی نشست کے پاس کھڑے رہنے والے مارشل بغیر پگڑے کے تھے۔