اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجیہ سبھا میں' ویمن سیفٹی ڈے' منانے کا مطالبہ

خواتین کے خلاف جنسی جرائم کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس پر روک لگانے کے مقصد سے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ملک بھر میں خواتین کے تحفظ کا دن (ویمن سیفٹی ڈے) یا ہفتہ منانے کا مطالبہ آج راجیہ سبھا میں کیا گیا۔

راجیہ سبھا میں' ویمن سیفٹی ڈے' مناے کا مطالبہ
راجیہ سبھا میں' ویمن سیفٹی ڈے' مناے کا مطالبہ

By

Published : Dec 6, 2019, 2:48 PM IST

Updated : Dec 6, 2019, 5:53 PM IST


جنتا دل یونائیٹیڈ کی کہکشاں پروین نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ افسوس ناک جرائم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

ان واقعات کی وجہ سے ملک اور سماج میں اشتعال بھڑتا جارہا ہے لیکن مرکز اور ریاستی حکومتوں کے تمام اقدامات کے باوجود اس طرح کے واقعات رک نہیں رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سماج کو بیدار کرنے کے لیے سوچھتا مشن کے تحت ایک مہم چلائے جانے کی ضرورت ہے۔

ٹیچرس ڈے،ڈاکٹرس ڈے اور فاردرس ڈے جیسے دنوں کے انعقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال بھر میں ایک دن یا ایک ہفتہ کو خواتین کے تحفظ کا دن یا ہفتہ منایا جانا چاہئے۔اس کے تحت پنچایت کی سطح سے لے کر ہیڈکوارٹر اور اعلی سطح پر مختلف انعقاد کرکے لوگوں کو خواتین کے تحفظ کے تئیں بیدار کیاجانا چاہئے۔
؎

Last Updated : Dec 6, 2019, 5:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details