اردو

urdu

ETV Bharat / state

صدر جمہوریہ کے خطاب پر راجیہ سبھا میں 12 گھنٹے کی بحث - راجیہ سبھا

صدر جمہوریہ کے خطاب سے متعلق شکریہ کی تحریک پر بحث کے لئے راجیہ سبھا میں 12 گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 21, 2019, 7:47 PM IST

Updated : Jun 22, 2019, 12:01 AM IST

ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے جمعہ کو ایوان میں بتایا کہ کام کاج کمیٹی کی میٹنگ میں آئندہ ہفتے کے کام کاج پر بحث ہوئی۔
میٹنگ میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے لئے 12 گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا۔
اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں صدر راج کی مدت بڑھانے سے متعلق تجویز پر بحث کے لئے تین گھنٹے کا وقت طے کیا گیاہے۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی میں بحث کے دوران یہ بھی اتفاق ہوا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایوان کی نشست چھ بجے تک جاری رہے گی۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں حکومت کے اگلے پانچ سال کے اہداف کا گوشوارہ پیش کیا تھا۔ شکریہ کی تحریک پر آئندہ پیر کے روز بحث ہونے کا امکان ہے۔
جموں و کشمیر میں صدر راج کی مدت دو جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور اسے مزید چھ ماہ بڑھانے کے لئے حکومت کو پارلیمنٹ کی منظوری لینی ہوگی۔

Last Updated : Jun 22, 2019, 12:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details