اردو

urdu

ETV Bharat / state

Army Commanders' Conference: فوج ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار رہے، راج ناتھ - Rajnath Singh's address to the top leadership of the army

راج ناتھ سنگھ نے فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی جیسی غیر روایتی اور بالواسطہ جنگ سمیت سبھی طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار رہیں۔ Rajnath Attends Army Commanders’ Conference

فوج ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار رہے: راج ناتھ
فوج ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار رہے: راج ناتھ

By

Published : Apr 21, 2022, 10:10 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوج کی اعلیٰ قیادت سے کہا کہ وہ دہشت گردی جیسی غیر روایتی اور بالواسطہ جنگ سمیت سبھی طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار رہے۔ فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سنگھ نے مسلسل بڑھتی ہوئی صلاحیت کی ستائش کی۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ اس پیچیدہ صورتحال سے پوری دنیا متاثر ہے۔ Rajnath Singh asked the army to be ready to face any challenge

انہوں نے کہا ’’ہائبرڈ سمیت غیر روایتی اور بالواسطہ جنگ مستقبل کی لڑائیوں کا حصہ رہیں گی۔ سائبر، اطلاعات، مواصلات، تجارت اور مالیات سبھی مستقبل کے تنازعات کا لازمی حصہ بن گئے ہیں۔ اس لیے ضروری ہوگیا ہے کہ مسلح افواج کو مستقبل کی حکمت عملی کی منصوبہ بندی کرتے وقت ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ہوگا‘‘۔

مغربی سرحد پر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ دشمن کی جانب سے پراکسی وار کی مذموم کارروائیاں جاری ہیں لیکن فوج نے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے کر ان کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے میں مرکزی پولیس فورسز، ریاستی پولیس اور فوج کے درمیان تعاون کی تعریف کرتے ہیں۔ مربوط کارروائیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں استحکام اور امن کی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور اس سمت میں اقدامات کو روکا نہیں جانا چاہئے۔ Rajnath Singh asked the army to be ready to face any challenge

مزید پڑھیں:

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت فوجیوں کی جنگی صلاحیت کو بڑھانے اور ان کے لیے فلاحی اسکیموں کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت یوجنا دفاعی شعبے میں خود کفیلی کی طرف ایک بڑا قدم ہے اور اس کے ذریعہ گھریلو صنعت کو فوجوں کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کا موقع ملا ہے۔

فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سال میں دو بار اپریل اور اکتوبر میں ہوتی ہے اور اس کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں سے لے کر مستقبل کی حکمت عملی تک گہرائی سے بات چیت کی جاتی ہے۔ فوج سے متعلق پالیسی فیصلے انہی بات چیت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details