چیئرمین ایم وینکیانائیڈو نے صبح کی کاروائی شروع کرنے کے بعد کہا کہ یہ ایوان مسٹر موگابے کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موگابے نے ہندوافریقہ کے رشتوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ایوان نے مسٹر موگابے کو ’خاموش‘ کھڑے ہوکر خراج عقیدت پیش کیا۔
راجیہ سبھا کا رابرٹ موگابے کو خراج عقیدت
راجیہ سبھا نے زمبابوے کے سابق صدررابرٹ موگابے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راجیہ سبھا نے کہا کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ افریقہ کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار اداکیا۔
راجیہ سبھا کا رابرٹ موگابے کو خراج عقیدت
خیال رہے کہ زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کا سنگاپور کے ایک اسپتال میں چھ ستمبر 2019 کو انتقال ہوگیا تھا۔ وہ 95 برس کے تھے اور بیمار تھے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر موگابے 1980 سے 1987 تک زمبابوے کے وزیراعظم اور1987 سے 2017 تک صدر رہے۔
TAGGED:
parliament sesssion 2019