اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجدھانی ایکسپریس کی تاخیر پر مسافروں کا ہنگامہ - مسافروں نے ایسی ہنگامہ آرائی کی

کولکاتا سے دہلی آنے والی راجدھانی ایکسپریس تقریباً 10 گھنٹے کی تاخیر سے دہلی پہنچنے پر مسافروں نے زور دار ہنگامہ کیا۔

راجدھانی ایکسپریس کی تاخیر پر مسافروں کا ہنگامہ
راجدھانی ایکسپریس کی تاخیر پر مسافروں کا ہنگامہ

By

Published : Oct 16, 2021, 10:44 AM IST

کولکاتا سے دہلی آنے والی راجدھانی ایکسپریس تقریباً 10 گھنٹے تاخیر سے دہلی پہنچی ہے۔ اس لمبے عرصے سے تنگ آکر مسافروں نے ایسی ہنگامہ آرائی کی کہ اب ریلوے کو مسافروں کے آگے کے سفر کے لیے اضافی انتظامات کرنے پڑیں۔ فی الحال مسافروں کے ایک بڑے گروپ کے لیے ریلوے نے صبح 11:30بجے ایک ٹرین میں دو اضافی کوچ لگائے ہیں۔


دراصل کولکاتہ سے دہلی آنے والی 12301 راجدھانی ایکسپریس کو اس کے روٹ پر مال ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے موڑنا پڑا۔ یہ ٹرین صبح تقریبا 10 بجے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچتی ہے، لیکن راستہ تبدیل ہونے کی وجہ سے یہ تقریباً رات9 بجے نئی دہلی پہنچ گئی۔


اس ٹرین میں مسافروں کا ایک بڑا گروہ سفر کر رہا تھا، جسے شام نئی دہلی سے شری شکتی ایکسپریس کے ذریعے وشنو دیوی جانا تھا۔ موصولہ معلومات کے مطابق ٹرین کی تاخیر کی وجہ سے مسافروں نے یہاں ہنگامہ کھڑا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وارانسی کی عظیم یادگار ’بھارت ماتا مندر‘، جہاں اکھنڈ بھارت کا حیرت انگیز نقشہ ہے


کنٹرول پر موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ریلوے نے احتیاط کرتے ہوئے صبح 11:30بجے نئی دہلی سے وشنو دیوی جانے والی ٹرین میں دو اضافی بوگیاں ڈال کر مسافروں کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس کی تصدیق شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر دیپک کمار نے کی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر مسافر ہنگامہ کر سکتے ہیں۔ تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details