اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریلوے کی جانب سے سینیٹائزر اور ماسک تیار - کورونا کے خلاف جنگ

کورونا کی وبا کے خلاف جنگ پورے ملک میں جاری ہے۔ شمالی ریلوے بھی اسی ترتیب میں ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ اس وبا کا پھیلاؤ کم ہوسکے۔

ریلوے کی جانب سے سینیٹائزر اور ماسک تیار
ریلوے کی جانب سے سینیٹائزر اور ماسک تیار

By

Published : Apr 3, 2020, 1:06 PM IST

ریلوے زون نے اب تک 325 لیٹر سینیٹائزر تیار کیا ہے جبکہ حفاظت کے لئے 600 ماسک بھی بنائے گئے ہیں۔

ریلوے کی جانب سے سینیٹائزر اور ماسک تیار

شمالی ریلوے نے پہلے ہی کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کی اپنی کوششوں میں متعدد اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مال بردار ٹرینیں چلانے کے علاوہ ، شمالی ریلوے نے سینیٹائزر، ماسک بنانے کے ساتھ ساتھ ریلوے کے کوچوں کو آئیسولیشن وارڈوں میں تبدیل کرنے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 40 کوچز کو آئیسو لیشن وارڈوں میں تبدیل کردیے گئے ہیں ۔

عہدیداروں کے مطابق ریلوے کے ملازمین کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details