اردو

urdu

ETV Bharat / state

میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، دکان سیز - مین مارکیٹ ننگلہ چرن سنگھ میں میڈیکل سٹور

غیرقانونی طور پر میڈیکل اسٹورز چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے نوئیڈا میں ایک اسٹور کو سیز کردیا گیا جبکہ باقی سٹور بند کرکے فرار ہوگئے۔

غیرقانونی طور پر میڈیکل سٹورز چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے نوئیڈا میں ایک سٹور کو سیز کردیا گیا جبکہ باقی سٹور بند کرکے فرار ہوگئے
غیرقانونی طور پر میڈیکل سٹورز چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے نوئیڈا میں ایک سٹور کو سیز کردیا گیا جبکہ باقی سٹور بند کرکے فرار ہوگئے

By

Published : Sep 30, 2020, 12:48 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا علاقے میں میڈیکل اسٹورز پر معیاری ادویات اور اس کی دستیابی اور خرید وفروخت کے ریکارڈ کی جانچ کے لیے ڈرگ انسپکٹر ویبھو ببر نانگلہ چرن سنگھ، پولیس سٹیشن فیز-2 پہنچے۔

غیرقانونی طور پر میڈیکل سٹورز چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے نوئیڈا میں ایک سٹور کو سیز کردیا گیا جبکہ باقی سٹور بند کرکے فرار ہوگئے

مین مارکیٹ ننگلہ چرن سنگھ میں میڈیکل سٹور کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے پتہ چلا کہ رما میڈیکل سٹور چلانے کا کوئی لائسنس نہیں ہے۔

جس کے بعد آپریٹر وریندر سنگھ ولد دیویندر سنگھ کے میڈیکل سٹور سے تمام ذخیرہ شدہ دوائیں موقع پر ہی ضبط کرلی گئی ہیں۔

مین مارکیٹ ننگلہ چرن سنگھ میں میڈیکل سٹور کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے پتہ چلا کہ رما میڈیکل سٹور چلانے کا کوئی لائسنس نہیں ہے

خیال رہے کہ ضبط کی گئی دوئیاں کی مارکیٹ ویلیو 50 سے 60 ہزارروپے کے قریب ہے تاہم اس کے بعد میڈیکل سٹور کو فوری طور پر سیز کردیا گیا ہے۔

جب یہ خبر علاقے میں پھیلی تو آس پاس کے میڈیکل سٹور مالکان دکان بند کرکے فرار ہو گئے، ڈرگ انسپکٹر ویبھو ببر نے بتایا کہ دو دواؤں کے نمونے لیبارٹری میں جانچ کے لیے بھیجے جارہے ہیں، جن کی رپورٹ موصول ہونے پر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ڈرگ اور کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کے سیکشن 18/27 کے تحت مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

وریندر سنگھ ولد دیویندر سنگھ کے میڈیکل سٹور سے تمام ذخیرہ شدہ دوائیں موقع پر ہی ضبط کرلی گئی ہیں

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر تمام میڈیکل سٹورز پر معیاری ادویات کے ساتھ ضلع میں ہر قسم کی دوائیوں کے فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اسی طرح کی مہم چلا کر میڈیکل سٹورز کی جانچ کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details